نئی آبادی کے مکان سے ایک دیسی پستول پولس نے ضبط کیا

Naiabadiناندیڑ:5جو ن: (ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میںدو مختلف مقامات پر پولس سے دو دیسی پستول ضبط کئے ہیں ۔ ایک پستول ناندیڑ شہر کے نئی آبادی علاقہ سے ضبط کیاگیا جبکہ دوسرا پستول دو دن قبل کاسرالی میں ہوئی فائرئنگ کے معاملے میں ضبط کیاگیا ہے ۔ نئی آبادی کے ساکن عبدالواجد عبدالمنان عمر 35سال سرے ایل سی بی دستہ نے ایک دیسی پستول ضبط کیا ۔

پولس کو مخبر کے ذریعہ پتہ چلا تھا کہ نئی آبادی کے مکان میں پستول ہے ۔پولس دستے نے عبدالواجد کے گھر پرچھاپہ مارا ۔ ملزم عبدالواجد کو گرفتار کرکے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔ملزم کے خلاف شیواجی نگر پولس اسٹیشن میں جرم درج کیاگیا ہے ۔ دوسرا پستول ‘بلولی تعلقہ کے لوہ گاوں کے کھیت سے ملا ہے ۔

یکم جون کو کاسرالی تعلقہ بلولی میںتین ڈاکوﺅں نے ایک تاجر کاپیچھا کرکے اس کے پاس سے سوا سات لاکھ روپے لوٹ لئے تھے ۔ڈاکوﺅ ں نے دیسی پستول سے فائر بھی کیاتھالیکن گولی تاجر کے کان کے بازو سے نکل گئی تھی بعدازیں تینوںڈاکوﺅں نے پستول کو لوہ گاوں کے کھیت میںپھینک دیا لیکن لوگوںنے تینوں ڈاکوﺅں کو پکڑ لیا ۔ یہ تینوں ملزم پولس کی تحویل میں ہے۔ ان کے پاس سے لوٹی ہوئی رقم ضبط کرلی گئی ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading