تمل ناڈو اسمبلی انتخابات LIVE: ٹی وی کے بنی نمبر 1، ڈی ایم کے اتحاد نے اے ڈی ایم کے اتحاد کو تیسرے مقام پر دھکیلا!

حالانکہ ریاست میں سہ رخی مقابلہ کے سبب ڈی ایم کے اتحاد اور اے ڈی ایم کے اتحاد میں دوسرے مقام کے لیے زبردست ٹکر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ کافی دیر دوسرے مقام پر رہنے کے بعد اے ڈی ایم کے اتحاد تیسرے مقام پر چلی گئی ہے۔ یعنی ڈی ایم کے اتحاد نے دوسرے مقام پر قبضہ کر لیا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق ٹی وی کے 5 سیٹوں پر جیت حاصل کر چکی ہے، جبکہ 102 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ ڈی ایم کے اتحاد نے 2 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے اور 65 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ اے ڈی ایم کے اتحاد کو فی الحال کسی بھی سیٹ پر کامیابی نہیں ملی ہے، حالانکہ 60 سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئی ہے۔

کانگریس نے وجئے کی پارٹی ’ٹی وی کے‘ کو حمایت دینے کا دیا اشارہ
تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے کچھ لیڈران نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکثریت نہ ملنے کی صورت میں پارٹی ’تملگا ویتری کژگم‘ (ٹی وی کے) کی حمایت کر سکتی ہے۔ حالانکہ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس بارے میں حتمی فیصلہ ریاستی یونٹ سے ملی جانکاری کے بعد اعلیٰ کمان کے ذریعہ لیا جائے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اے آئی اے ڈی ایم کے نے بھی اشارہ دیا ہے کہ وہ ٹی وی کے کو حمایت دے سکتی ہے۔ پارٹی ترجمان اپسرا ریڈی نے ایک میڈیا ادارہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ جانتے ہیں، اس طرح کے کسی بھی قدم کے لیے میں اصولی طور سے اپنا رخ بدل سکتی ہوں، لیکن حتمی فیصلہ پارٹی پر منحصر کرتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اگر مقصد ڈی ایم کے کو اتحاد سے باہر رکھنا ہے، تو اے آئی اے ڈی ایم کے اس پر غور کر سکتی ہے۔‘‘

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading