ناندیڑ:8جنوری۔(ورق تازہ نیوز)سال 2010 میں ہوئے قتل کے معاملے میں ملوث 33سالہ شخص کوناندیڑ پولس نے پونہ سے گرفتار کرلیا ہے اور ناندیڑ میں آج فرسٹ جوڈیشیل مجسٹریٹ ایس ایس گوئی کے اجلاس میں پیش کیاگیا ۔جج نے ملزم کو 10جنوری تک پولس کسٹڈی ریمانڈمیں رکھنے کاحکم دیا ہے ۔ 3اگست2010میں شہر کے دت نگر میں بنڈو نارائن فٹالے نامی نوجوان کو مارپیٹ ہوئی تھی جس میں شدیدزخمی ہوگیاتھا ۔علاج کیلئے اسپتال میںداخل کرنے کے بعد تین ۔چاردنوں بعداسکی موت ہوگئی تھی ۔والدہ کی شکایت پر ملند اشوک ماتیکر 33‘اسکے برادر نسبتی تکارام اور بیوی بھاگیہ شری سنجے کے خلاف جان سے مارنے کامقدمہ ا بتداءمیں درج ہواتھا بعدمیںاسکی موت پرقتل کی دفعہ کااضافہ کیاگیا ۔پولس نے اس وقت سنجے ڈھونے اوربھاگیہ شری کوگرفتار کرلیاتھا ۔ملند اشوک فرار ہوگیا تھا ۔پونہ ضلع میںوہ مسلم نام رکھ کرقیام پذیرتھا۔ شیواجی نگر پولس اسٹیشن کے پی آئی مچھیندر سُروسے کی رہنمائی میں پی ایس آئی دتاتریہ کاڑے ] پولس ملازم بھانو داس آڑے اور شیخ عرفان نے ملند کو عدالت میں پیش کیا ۔ اس مقدمہ سے گرفتار سنجے ڈوھنے اور بھاگیہ شری بری ہوگئے ہیں۔ جج نے ملند کو10جنوری تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں رکھنے کاحکم دیا ہے ۔