ناندیڑ:8جنوری۔(راست) شہر کے جواں سال مخلص و بے لوث سماجی وسیاسی شخصیت جناب محمد خلیل الدین محمد زین الدین (موظف صدرمدرس) کوجمعیتہ علماءشہر ناندیڑ کا نائب صدر نامزد کیاگیا ہے ۔محمدخلیل الدین شہر کانگریس کے سیکریٹری بھی ہیں۔سابق مرکزی وزیر داخلہ شنکر راو¿ چوہان و سابقہ وزیراعلیٰ اشوک راو¿ چوہان ودیگر کانگریسی قائدین سے ان کا ربط ضبط رہا ہے ۔مختلف سماجی ادبی تعلیمی سرگرمیوں میں محمد خلیل الدین کاسرگرم کردار رہا ہے ۔ان کے والد محترم زین الدین صاحب کی سرپرستی و تربیت میں محمد خلیل الدین کو ہر شعبہ جات میںسرگرم خدمات کیلئے رہنمائی حاصل رہی ہے۔ مرکزی و ریاستی حکومتوں کی مختلف فلاحی اسکیموں سے عوام الناس کوواقف کرواتے ہوئے وہ ان اسکیمات کے فوائد عام لوگوں تک پہنچارہے ہیں۔انکی سماجی و ملی خدمات کے مدنظر جمعیتہ علماءناندیڑشہر کا نائب صدرنامزد کیا گیاہے ۔ا س ضمن میں انکی شال پوشی و گلپوشی کی گئی ۔اس نامزدگی پر انھیں مبارکباد پیش کی جارہی ہیں۔