ناندیڑ:عصمت ریزی معاملے کے دو ملزمین گرفتار

ناندیڑ:2 مارچ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑ دیہی پولس اسٹیشن حدود میں عصمت ریزی کامقدمہ در ج ہے اس معاملے میں ایل سی بی نے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے ۔ یہ دونوں ملزمین کئی دنوںسے پولس کوچکمادے رہے تھے ۔ ایل سی بی دستہ کے اے پی آئی ونود دگھورے ‘ پی ایس آئی جسونت سنگھ شاہو ‘ وڑجے ]داراسنگھ راٹھوڑ‘ کاگنے ‘ پانگریکر ‘ بالاجی ساتپوتے جمعہ کے دن پیٹرولنگ کررہے تھے ۔اس دوان انھیں اطلاع ملی کہ عصمت ریزی کے معاملے میں ملوث دو ملزمین مارتلہ میں گھوم رہے ہیں ۔اس کے بعد اے پی آئی دگھورے نے اپنی ٹیم کے ساتھ رکشہ اسٹانڈ پر جال بچھایااور وہاں موجود دونوں ملزمین کوگرفتار کرلیا ۔ان دونوں کی شناخت شیواجی ہنملو عمر 23سال ساکن پھلے نگر دھرم آباد اور پرکاش صاحب راو¿ لانڈگے عمر 21 سال ساکن سنگناپور تعلقہ عمری کی حیثیت سے ہوئی ہے ۔ دونوں بھی عصمت ریزی کے مقدمہ میں دیہی پولس کو مطلوب تھے ۔مقدمہ درج ہونے کے بعد سے دونوں بھی فرار تھے ۔ یہ دونوں کئی دنوں سے عمری اور دھرم آباد میں روپوش تھے ۔ملزمین کو مزید کاروائی کےلئے ناندیڑ دیہی پولس کے سپرد کیاگیا ہے۔ایس پی سنجے جادھواور پی آئی سنیل نکاڑجے کی رہنمائی میں کاروائی کو انجام دیاگیا

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading