ناندیڑ:2 مارچ (ورق تازہ نیوز)گزشتہ روزاتوارہ پولس اسٹیشن کے بیت الخلاءکی کھڑکی سے فرار ہونے والے ملزم کو پولس نے آج دوپہر گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی لیکن اس دوران چار پولس ملازمین کوچوٹ بھی لگی ہے ۔ 27فروری کو اتوارہ پولس اسٹیشن میںچوری کی شکایت درج ہوئی تھی جس کے بعددوسرے دن محمدمجاہد محمدحاجی عمر 20 سال ساکن سائی نگر ‘حال مقیم ملت نگر کو پکڑاگیا ۔ یکم مارچ کو اتوارہ پولس اسٹیشن میںلاکر اسکی جانچ پڑتال کی گئی جس میں چوری کاایک لاکھ 1733 روپیوں کامال برآمد کیاگیا۔اس دوران پولس دستاویزی کاروائی مکمل کرکے عدالت لے جانے کی تیاری میں مصروف تھی ۔
دوپہر تین بجے مجاہد نے رفع حاجت سے فارغ ہونے کی درخواست کی اسلئے بیت الخلاءلے جایاگیا جہاں سے کھڑکی سے کود کر فرار ہوگیا ۔اس کے بعد پولس ملازمین میں ہلچل مچ گئی اور اسکی تلاش شرو ع کردی گئی ۔لیکن فرارہونے کے دوران وہ ایک سی سی ٹی وی کیمرے میںقیدہوگیا ۔آج دوپہر دو بجے پولس ملازمین پرمود کرہاڑے ‘ سنگھ رتن گائیکواڑ‘ نظر دیشمکھ شرپت گائکواڑ نے گاڑے گاو¿ں روڈ پر واقع ایک جھونپڑی میں مجاہد کے روپوش ہونے کی اطلاع ملنے پر یہاں پر چھاپہ مارا لیکن پولس کودیکھ کروہ فرار ہوگیا اسکے تعاقب میں چار ملزمین تھے جنہیں چوٹ بھی لگی ہے ۔کچھ دیر بعد پولس نے اسے پکڑ لیا ۔اسکے خلاف مزید ایک مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔