ناندیڑ ۔22مارچ (حیدر علی) : خدمت حجاج کمیٹی ناندیڑ اور خادم حجاج ٹرسٹ کے زیر اہتمام ناندیڑ ضلع سے حج 2019 کے لئے منتخب شدہ عازمین کے لئے فی سبیل اللہ تربیتی نشستوں کا انعقاد عمل مےں آرہا ہے ۔بتاریخ24مارچ بروز اتوار بوقت صبح9:30 بجے تاعصر بمقام انور گارڈن، حیدر باغ دیگلور ناکہ ناندیڑ میںپہلی تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا ہے۔
مذکورہ نشست میں محمد ساجد انور، پروفیسر محمد فیصل اور پروفیسر اکبر قادری و دےگر ذ مہ داران تشرےف لائےں گے، جو سفر حج کی تےاری ، احتےاط ، سامان سفر اور اخراجات سفر سے متعلق ضروری معلومات فراہم کریں گے۔ اس نشست مےں حجاج کرام کو وےڈےو س کے ذرےعہ حج سے متعلق ضروری معلومات فراہم کی جائے گی۔ مذکورہ نشست مرد و خواتین کے لئے منعقد کی گئی ۔و اضح رہے کہ جن عازمین کے ویٹنگ لسٹ نمبر 1500 سے کم ہو وہ بھی اس تربیتی نشست سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں اور خانگی ٹورس سے جانے والے عازمین حضرات بھی معہ گروپ شرکت کر سکتے ہیں۔خدمت حجاج کمیٹی اور خادم حجاج ٹرسٹ نے خانگی ٹورس سے جانے والے حجاج اکرام سے اپیل کی ہے کہ وہ آتے وقت اپنے ساتھ ٹورس کا شناختی کارڈ اوردو عدد پاسپورٹ سائز فوٹو ساتھ لائیں ۔ حج کمیٹی سے منتخب شدہ عازمین سے درخواست کی ہے کہ جن عازمین نے ابھی تک دفتر خدمت حجاج کمیٹی میں اپنے پاسپورٹ سائز فوٹو جمع نہیں کئے ہیںوہ عازمین اس تربیتی کمیپ میں آتے وقت ۲ عدد پاسپورٹ سائز فوٹو ضرور ساتھ لائیں۔ عازمین سے گزارش ہے کہ وہ چھوٹے بچوں کو گھر پر چھوڑ کرآئے اور وقت مقررہ پر حاضر رہیں۔مزید تفصیلات کے لئے ان نمبرات پر رابطہ قائم کریں۔ 9405383180,9970799786