ناندیڑ:عادی مجرم ویکی ٹھاکور قتل معاملے میں بشمول دو خواتین 8افراد کے خلاف مقدمہ درج

ناندیڑ:22 جولائی۔( ورق تازہ نیوز)خطرناک عادی مجرم ویکی ٹھاکور کے قتل کے معاملے میںبشمول دو خواتین آٹھ افراد کے خلاف اتوارہ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیاہے ۔ان ملزمین کی تلاش کےلئے تین دستے تشکیل دئےے گئے ہیں ۔یاد رہے کہ منگل کی شب ساڑھے سات بجے رینوکا ماتا مندر کے بازو والی گلی میںگاڑی پورہ کی سمت جانیوالی سڑک کے پاس ایک چھوٹی گلی میں موٹرسائیکل پر آئے پانچ افراد نے ویکی ٹھاکور پرفائرینگ کردی اور تلوار سے واربھی کیاگیا۔

اس کے بعد حملہ آور فرارہوگئے ۔اس وقت ویکی کے ساتھ جائے واردات پر موجود سورج بھگوان کھراڈے ساکن اسرجن کی فریاد پرا توارہ پولس اسٹیشن میں دو خواتین سمیت آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ کااندراج کیاگیا ہے ۔ویکی چوہان قتل معاملے میں ویکی ٹھاکور گواہی نہ دے اسلئے قتل کیاگیا ہے ۔اس بات کاذکر ایف آئی آر میں درج کیاگیا ہے۔پولس نے فریادی کی شکایت تعزیرات ہند کی دفعات 143‘ 147]148‘302]307 ‘120 اور 294 اور آرمس ا یکٹ کی دفعہ4‘3/25و 27 کے تحت کااندراج کیاگیا ہے۔

پولس انسپکٹر صاحب نرواڑے معاملے کی تفتیش کررہے ہیں ۔پولس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش کررہی ہے ۔نتین جگدیش ‘ بیگھانیہ‘ انجلی نتین بیگھانیہ‘دگمبر کاکڑے ‘ منجاجی عرف گبہ ڈھونڈگے ‘لکی مورے ‘ گنگادھر اشوک بھوکرے ‘ کیلاش جگدیش بیگھانیہ کی بہن جیوتی بیگھانیہ سمیت آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔بیگھانیہ فی الحال ویکی چوہان قتل معاملے میں جیل میں قید ہے۔