ناندیڑ:شیتکری سنمان یوجنا کی امداد کو حکومت نے واپس طلب کیا

ناندیڑ:25فروری ۔(ورق تازہ نیوز) وزیراعظم نریندرمودی نے اتوار کو گورکھپور( یوپی) میں کسانوں کے لئے ایک نئی اسکیم کا اعلان کیا تھا اور اس افتتاح بھی عمل میں آیا تھا جس کے تحت کسانوں کو دو ہزار روپئے دئےےس جا رہے تھے لیکن حکومت نے اسکیم کے آغاز کے چند گھنٹوں بعد ہی تمام بینکوں کو ہدایت دی کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر کسانوں کے اکاو¿نٹ میں جمع رقم کو دوبارہ حکومت کے اکاو¿نٹ میں جمع کر دیا جائے۔ حکومت کے اس فیصلے سے کسانوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ مرکزی حکومت نے ایک ایکڑ یا اس سے کم زمین والے کسان خاندان کو سالانہ چھ ہزار روپے امداد دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے 25 فروری کو اترپردیش کے گورکھپور میں اسکیم کا ڈیجٹل افتتاح کیاتھا اور یہ اعلان کیا کہ اسی وقت سوا کروڑ سے زائد مستحق کسانوں میں 2021 کروڑ روپیہ کی امداد جمع ہو گئی ہے ملک کے ہر تعلقہ اور ضلع ہیڈکوارٹر میں سرکاری تقریب کا انعقاد کر کے اس پروگرام کی راست نشریات کی گئی تھی ۔کوئی درخواست اور کوئی کاغذی کارروائی کے بغیر مستحق کسانوں کے بینک اکاو¿نٹ میں دوپہر تک دو ہزار روپے کی رقم جمع ہونے کا میسج ان کے موبائل فون پر پہنچ گیا ۔جس سے کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ کچھ کے کسانوں کو اس بات کا بھی علم نہیں ہوا کہ وہ اس اسکیم کے مستحق ہے مگر ان کے اکاو¿نٹ میں 2000 روپے جمع ہو گئے تھے لیکن شام ہوتے ہی یہ ساری خوشی غم میں تبدیل ہو گئی۔ مرکزی حکومت کے محکمہ اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی سے منسلک سینئر افسران نے اس اسکیم کی امداد کی منتقلی میں کچھ تکنیکی غلطی کا انکشاف کیا اور کہا کہ کچھ کسانوں کے اکاو¿نٹ میں جمع رقم کو دوبارہ حکومت کے اکاو¿نٹ میں جمع کردیا جائے۔ ناندیڑ کے دو لاکھ ساٹھ ہزار 832 مستحق کسانوں کے اکاو¿نٹ میں پہلی قسط کے طور پر دو ہزار روپے کی رقم جمع ہوگئی تھی۔ ضلع سنٹرل کوآپریٹو بینک کے معرفت یہ امداد تقسیم کی گئی جن میں سے 1021 کسانوں کو دی گئی رقم واپس کرنے کا حکم موصول ہوا ۔اب ان کسانوں میں تشویش پائی جاتی ہے کہ کیا واقعی ان کی یہ رقم واپس ملے گی یا نہیں۔ مگر حکومت کے اس اقدام سے ان کے کسانوں کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading