ناندیڑ:شہر میں کارپوریشن کی غیر مجازقبضہ جات کے خلاف کارروائی

ناندیڑ:25فروری ۔(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ میونسپل کارپوریشن نے آج شہر کے ریلوے اسٹیشن ‘پٹیل پٹرول پمپ ‘ہنگولی گیٹ‘ اوور بریج‘ناگرجنا حوٹل‘ساٹھے چوک چندرلوک ہوٹل علاقہ میں غیر مجازقبضہ جات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کا سامان ضبط کرلیا ۔آج صبح ساڑھے آٹھ بجے اس کارروائی کا آغاز ہوا جس میں غیر مجاز دستہ کے سربراہ اورفائر بریگیڈمحکمے کے سربراہ جناب رئیس پاشاہ “ اسسٹنٹ کمشنر سدھیر انگولے‘صفائی نسپکٹر وسیم تڑوی ‘صفائی انسپکٹر مودی راج اور کارپوریشن کے پولیس دستے کے سربراہ جناب قاضی کے علاوہ دیگر ملازمین نے حصہ لیا۔ جناب رئیس پاشاہ نے کہا کہ شہر میں جہاں جہاں بھی غیر مجاز قبضہ جات ہے انکے خلاف اسی طرح کی کارروائی ہوتی رہے گی۔ آج دستے نے فٹ پاتھ پر موجود دکانوں پان ٹپریوں ‘ہاتھ گاڑی اور سڑک کے کنارے کھڑے دیگر خوانچہ فروشوں کے خلاف کاروائی کر کے ان کا سامان ضبط کر لیا واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے کے خلاف کارپوریشن کی سختی کے ساتھ کاروائی جاری ہے ۔قدیم شہر کے دیگلورناکہ تا نئے شہر کے ورکشاپ ‘راج کارنر تک اور اس کے علاوہ سیڈکو ۔ہڈکواور اس سے متصل علاقوں میں بھی یہ کارروائی کی جا رہی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading