ناندیڑ:شراب چھوڑنے کیلئے زہریلی دوا کا استعمال کرنے پر دو بھائیوں کی موت

ناندیڑ:7ڈسمبر۔(ورقِ تازہ نیوز)شراب چھوڑنے کے چکر میں دو بھائیوں کوزندگی سے ہی ہاتھ دھونا پڑا ہے ۔ کیونکہ ایک نیم حکیم ڈاکٹر کی زہریلی دو اپینے سے دونوں کی مو ت ہوگئی ۔اس معاملے میںدھوکہ بازڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ جمعرات کو سنجے گیاندیو منڈے عمر 40سال اور وجنے گیاندیو منڈے عمر 35سال ساکنان تلے گاو¿ں تعلقہ پرلی ضلع بیڑ یہ دونوں بھائی ایک خانگی ڈاکٹر کے پاس اپنی شراب کی لعنت کو چھوڑوانے کے لئے آئے تھے ۔ انھیں ڈاکٹر رویندر پودھاڑے نے پینے کےلئے دوا دی تھی ۔ یہ دو ا لے کردونوں بھائی اپنے گھر کی طرف لوٹ رہے تھے ۔ لیکن 30کلومیٹر دو ر جانے کے بعد اچانک سنجے منڈے کے پیٹ میں جلن ہورہی تھی اور بدن درد ہورہا تھا اسلئے پینے کیلئے پانی دیاگیااوردونوں بھائی سوگئے ۔ ان دونوں بھائیوں میںسے ایک کو ناندیڑ آنے کے بعد نیند سے بیدار کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بیدار نہیں ہوا۔اسلئے خانگی دواخانہ میں منتقل کیا جہاں پر اسے ڈاکٹر نے مردہ قرار دیا ۔اسکے بعد پچاس کلومیٹر دور جانے کے بعد دوسرا مریض وجئے منڈے نے بھی یہی شکایت کی اسے لوہا کے دیہی اسپتال منتقل کیالیکن اسکی بھی موت ہوگئی ۔ ان دونوںکی موت کی اطلاع گاو¿ں پہنچتے ہی رشتہ دار لوہا پہنچے اور حدگاو¿ں پولس کو فون پر اطلاع دی ۔ دونوں بھائیوں کی نعشوں کو لے کر حدگاو¿ں پولس اسٹیشن کارُخ کیا اس وقت تک شب نو بج گئے تھے ۔ اس معاملے میں ڈاکٹررویندر کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے۔

Leave a comment