ناندیڑ:10/جون۔ (ورقِ تازہ نیوز) شہر کے دیگلورناکہ علاقے کے فیمس فنکشن ہال کے قریب رہنے والے سید نعیم صاحب ریٹائرڈ ایس ٹی میکانیک کا آج دوپہر علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء کربلا کے قبرستان میں ادا کی جائے گی اور اسی سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔
وہ، سید مخدوم ساکن رحمت نگر کے چاچا تھے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے آمین ۔