ناندیڑ:دیگلورناکہ سے پانچ لاکھ سے زائد روپیوں کا گٹکھاضبط

ناندیڑ:21 /مارچ۔ ( ورقِ تازہ نیوز) اتوارا پولس ٹیم اور ناندیڑ دیہی پولیس ٹیم نے کل رات دیوی مندر کے سامنے محسن کالونی میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر مہاراشٹر حکومت کی طرف سے امتناع عائد کردہ گٹکا ضبط کیا جس کی مالیت 5 لاکھ 80 ہزار 38 روپے ہے۔کل رات اتوارہ کے پولس انسپکٹر بھگوان دھبڈگے، پولس سب انسپکٹر رمیش گائیکواڑ، ناندیڑ دیہی پولیس کے سب انسپکٹر آنند بیچوار اور اتوارہ کے کرائم انویسٹی گیشن اسکواڈ اور ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشنوں کے کچھ پولیس اہلکاروں نے نیو خان کرانہ دوکان کے مالک کے گھر پر چھاپہ مارا۔

محسن کالونی میں دکان میں حکومت کی جانب سے ممنوعہ مواد جیسا کہ گٹکھا، خوشبودار پان مسالہ، خوشبودار سپاری، خوشبو دارزردہ، سگریٹ، بیڑی اور تمباکو غیر قانونی طور پر رکھے گئے تھے، ان کو دوکانداراپنے فائدے کے لیے فروخت کررہاتھا۔ ان تمام ممنونعہ مال کی قیمت 5 لاکھ 80 ہزار 38 روپے ہے۔ اس سلسلے میں اتوارہ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر دیوی داس باپوراو بساڈے کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کے بعد خالد خان عارف خان (35) اور مظہر خان عارف خان (30) کے خلاف دفعہ 328، 272، 273، 188، 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ سگریٹ اور تمباکو کی مصنوعات کی فراہمی اور تقسیم کے لیے انڈین پینل کوڈ 91/ 2023 ایکٹ 2003 کے سیکشن 7 اور 20 کے تحت درج کیا گیا ۔ اس جرم کی تفتیش پولیس سب انسپکٹر بیگ کو سونپ دی گئی ہے۔