ناندیڑ:دواخانہ کاکچرا گھنٹہ گاڑٰ ی میں ڈالنے پروشوپریاگ ہاسٹل کو 10ہزار روپے جرمانہ

ناندیڑ:31 جنوری۔( ورق تازہ نیوز) بائیو میڈیکل فضلہ میونسپل کارپوریشن کی گھنٹہ گاڑی میںڈا ل کر انسانی صحت کےلئے خطرہ بننے پر ڈاکٹر لین کے علاقے میں وشواپریاگ ہسپتال پر 10,000 روپے کا نقد جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔ناندیڑ واگھالا میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صفائی کے اسسٹنٹ کمشنر کی معلومات کے مطابق 31 جنوری کو ڈاکٹر لین میں وشواپریاگ ہسپتال نے کارپوریشن کے کچرااٹھانے والی گھنٹہ گاڑ ی میں بائیو میڈیکل فضلہ ڈالا۔

اس سے عام شہریوں کی صحت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنر ڈاکٹر سنیل لہانے کی رہنمائی میں ایڈیشنل کمشنر باباصاحب منوہرے، ڈپٹی کمشنر شبھم کیاتموار، اسسٹنٹ کمشنر غلام صادق، ریجنل آفیسر ڈاکٹر رئیس الدین، سینی ٹیشن انسپکٹر راجندر گنڈموار، وسیم تڈوی، موہن لانڈگے اور دیگر ملازمین نے وشوا پریاگ ہسپتال سے دس ہزارروپے جرمانہ وصول کیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading