ناندیڑ:دن دہاڑے فور وہیلر کا شیشہ توڑ کر ایک لاکھ روپے مالیت کا بیگ چرا لیا

ناندیڑ:31 جنوری۔( ورق تازہ نیوز) شہر کے نئے مونڈھا علاقے میں ایس بی آئی بینک کے سامنے چوروں نے فور وہیلر کی بائیں ونڈ اسکرین کو توڑ دیا اور ایک لاکھ روپے مالیت کا بیگ لے گئے۔ یہ واقعہ 31 جنوری کو شام 4.30 بجے کے قریب پیش آیا۔ اردھا پور کے پمپلگاو¿ں مہادیو کے ایک ٹھیکیدار گووند رام راو¿ دیشمکھ نے ایس بی آئی بینک سے آج دوپہر پیسے نکالے اور رقم کا بیاگ جس میں ایک لاکھ روپے تھے اپنی فور وہیلر کی بائیں سیٹ پر رکھا اور کسی کام کے لیے چلا گیا۔

ٹھیکیدار دیشمکھ کی سرگرمیوںپر چوروںنے نظر رکھی تھی۔اوراسی موقع کافائدہ اٹھاکر چوروں نے فور وہیلر کے بائیں شیشے کو توڑ دیا اور دیشمکھ کا ایک لاکھ روپے نقد رقم کابیگ چور ی کرلیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شیواجی نگر پولس ٹیم اور لوکل کرائم برانچ پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ جس جگہ سے ایک لاکھ بیگ چوری ہوئے وہاں کئی سی سی ٹی وی کیمرے ہیں۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کے بعد چوروں کا سراغ لگائے گی۔ پولس نے فریادی کی شکایت پرمقدمہ درج کردیا ہے ۔یادرہے کہ چند روز قبل شہر کے بافنا ٹی پوانٹ علاقہ میں بھی سڑک کے کنارے کھڑی گاڑی سے بھی لٹیروں نے نقد 50لاکھ روپیوںکابیاگ اسی طرح فوروہیلر گاڑی کاشیشہ توڑ کر چوری کرلیاتھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading