ناندیڑ:خاتون کو تین طلاق دینے کامعاملہ ‘شوہر کے خلاف مقدمہ درج

Triple Talaq. (IANS Infographics)ناندیڑ:26جون ۔(ورق تازہ نیوز) اتوارہ پولس اسٹیشن میں ایکک 24سالہ خاتون نے شکایت درج کروائی کہ اسکے شوہر نے اسکے مائیکہ آکر اسے تین طلاق دے دیا ۔ اسکے علاوہ سسرال کے دیگرافراد بھی مائیکہ سے رقم کا مطالبہ کرکے کئی مہینوں سے اذیتیں دے رہے ہیں ۔ا س معاملے میں اتوارہ پولس نے شوہر سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے ۔فریادی خاتون نے اپنی شکایت میں کہا کہ یکم ستمبر 2018ءکو اسکی شادی احمد بیگ ساکن بلولی کے ہمراہ ہوئی ۔لیکن شادی کے بیس دنوں کے بعد ہی ساس ناہیدہ بیگم‘سسرامجد بیگ ‘ جیٹھ یاسین بیگ ‘ یوسف بیگ نے گھر خریدنے کےلئے فریادی کے والد سے دو لاکھ روپے لئے تھے اسکے بعد بھی سسرال والوں نے مائیکہ سے دو ایکڑ کھیت لینے کامطالبہ کیااور ذہنی وجسمانی اذیتیں دینے لگے اور مارپیٹ بھی کی ۔

اسکے بعد سال 2018 ڈسمبر میں مجلس بلدیہ انتخابات بلولی میںشوہر کوکھڑا کرنے کیلئے مزیدرقم مائیکہ سے لانے کامطالبہ کیا ۔ ڈسمبر 2019ءمیں فریادی خاتون کو بیٹا تولد ہواا سلئے ناندیڑمیںا پنے مائیکہ آگئی ۔اور یہاں پروالدین کو اپنے ساتھ ہونیوالی تکالیف سے واقف کروایا ۔لیکن والدین نے سمجھاکر بیٹی کو جنوری 2020ءمیں دوبارہ سسرال روانہ کردیا ۔کچھ دنوں تک سسرال و الوں نے اسکے ساتھ اچھا برتا و لیکن پھر فروری میں اذیتیں دینااور رقم کامطالبہ شروع کردیا

اسکے بعد سسرال والوں نے دوبارہ ناندیڑکو مائیکہ لاکر چھوڑ دیا ۔شوہر احمدبیگ نے دھمکی دی کہ اگررقم نہیں لائی جاتی ہے تو وہ دوسری شادی کرلے گا۔17جون 2020 کو فریادی کاشوہر احمدبیگ اپنی بیوی کے مائیکہ کیلا مارکیٹ ناندیڑ پہنچااور شام پانچ بجے میری والدہ حلیمہ بیگم ‘والد سید سلیم ‘بھائی سید ارشاد کے روبرو تین مرتبہ طلاق طلاق طلاق کہہ دیا اوروہاںسے چلاگیا ۔ اس معاملے میںاتوارہ پولس نے پانچوں ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 498(A)‘323]504‘ 506‘34اور مسلم خاتون تحفظ ایکٹ کی دفعہ 4کے تحت مقدمہ کااندراج کردیاگیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading