ناندیڑ:26جون ۔(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ شہر و ضلع بھر میں کرونا متاثرین کی تعداد میںاب دن بدن اضافہ ہورہا ہے ۔ کل رات سے آج صبح نو بجے تک د واموات ہوچکی ہیں جبکہ آج دن بھر میں تیرہ نئے مریضوں کا اضافہ ہوا ہے ۔
آج صبح گلزارباغ کے 65 سالہ معمر شخص کی سرکاری دواخانہ میں زیر علاج کورونا سے موت ہوگئی۔
جبکہ کل رات عمرکالونی کے 52سالہ شخص کی بھی کورونا سے ہی موت ہوگئی تھی ۔ آج صبح گیارہ بجے ناندیڑ کے گنج شہیداں کربلا قبرستان میں ان دونوں مسلم اصحاب کی تدفین ہپی کلب ناندیڑ کے ذمہ داران نے کی ۔

دریں اثناءآج شام سیول سرجن ڈاکٹرشنکرراوچوہان سرکاری دواخانہ کاپریس نوٹ موصول ہوا جس میں بتایا گیا کہ پنجاب بھون کوویڈ سنٹر سے دواور سرکاری دواخانہ وشنوپوری سے ایک مریض کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے ۔
آج رات آٹھ بجے ضلع سول سرجن سرکاری دواخانہ ناندیڑ سے ایک رپورٹ موصول ہوئی جس میں چار افرا دکرونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ان مین شیواجی نگر نزد سشیل بک کا 62 سالہ شخص‘55سالہ خاتون ساکن بوربن فیکٹری ‘58 سالہ خاتون ساکن گوکل نگر ناندیڑ اور بلال نگر کی چھ سالہ معصوم بچی شامل ہے۔دریں اثنا آج رات نو بجے مزید 9 افراد کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔ اس طرح آج دن بھر میں 17افراد کورونا کی زد میں آئے ہیں۔
آج رات نو بجے موصولہ رپورٹس کے مطابق کُل 12 رپورٹس میں سے نو رپورٹ پازیٹیو رہے اورتین نیگیٹورہے ۔ ان مریضوں کی تفصیلات اس طرح ہیں ۔مرد 44سال ‘تیکبڈ ‘تعلقہ نائیگاوں ‘ ۔خاتون 44سال چندر بھاگیہ نگر ‘قندہار ضلع ناندیڑ ۔خاتون 22سال ناتھ نگر ناندیڑ ۔ خاتون 52 سال بھگت سنگھ روڈ ناندیڑ ۔2خواتین عمریں 20اور19 سال ساکنان پیربرہان نگرناندیڑ ۔3سالہ بچہ ساکن پیربرہان نگر اس کے علاوہ دو خواتین عمریں 28ااور60 سال ساکنان عمرکالونی ناندیڑ کی رپورٹیں پازیٹیو آئی ہیں۔اسکے بعد رات گیار ہ بجے مزید چار رپورٹیں پازیٹیو آئی ہیں۔
جن میں لیبر کالونی ناندیڑ کا 34 سالہ نوجوان‘ 64سالہ خاتون ساکن شیونگر ‘52سالہ خاتون اور 55 سالہ مرد ساکن گیس گودام ‘ پالم روڈ‘لوہا تعلقہ ۔اس طرح اب ناندیڑضلع میں متاثرین کی تعداد348 تک پہنچ گئی ہے ۔