ناندیڑ:17جون ۔( ورق تازہ نیوز)عمری تعلقہ میں بیوی نے اپنے شوہر کو برقی کرنٹ دے کر قتل کردیا اور ثبوت بھی مٹانے کی کوشش کی اس معاملے میں پولس نے قاتل بیوی کو گرفتار کرلیا ہے ۔عمری کے موضع تلے گاوں کے ساکن بھیم راو ناگوراو¿ ہیبتے عمر 40سال کو اسکی بیوی امرپالی عمر 25سال نے اپنے شوہر کو برقی تارسے کرنٹ دے کر قتل کردیااور ثبوت مٹانے کی کوشش بھی کی ۔اس معاملے میں متوفی کی بہن جئے شیلا گوتم چوہان نے پولس اسٹیشن میںشکایت درج کروائی ہے ۔ جس کی بنیاد پر امرپالی کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 302اور201 کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ پی آئی اتم منڈے کی رہنمائی میں پی ایس آئی سدرشن سوریہ مزید تفتیش کررہے ہیں ۔