ناندیڑ:بڑی درگاہ شریف میں جلسہ جشن عیدمیلاد النبی کا کامیاب انعقاد

ناندیڑ: (راست )امسال 1444ھ میں ماہ ربیع النور کی پر انوار ساعتوں میں شہر ناندیڑ کہ قدیم صاحب کرامت صوفی بزرگ امام سلسلہ عاشقان مَكّہاشاہى مداری حضور قطب الاقطاب قدوۃ الاولیاء السیدنا میراں حسینی الجعفری المعروف سیدنا مخدوم میراں مَكّہاشاه اولياء جعفریہ طیفوریہ اویسیہ بدیعۃ المداریہ جامع السلاسل العاشقان دیوانگان طبقاتیہ رحمة الله علیه کی مرکزی خانقاہ عالیہ، آستانه ، مسجد مقدسہ بڑی درگاہ شریف میں سالانہ جلسہ جشن عید میلاد النبیﷺ کا انتہائی تزک واحتشام کہ ساتھ صاحب سجادہ نشین و متولی بڑی درگاہ شریف تقدس مآب حضرت سید شاہ محمد نصیر الدین شمیم صاحب قبلہ جعفری مداری المکھاشاہی جامع السلاسل حفظه الله کی سرپرستی میں مرکزی میلاد کمیٹی ناندیڑ کے زیر اہتمام کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔

بتاریخ 7 ربیع الاول مطابق 4 اکتوبر2022 بروز منگل بعد از نماز عشاءاجلاس کا آغاز حضرت مولانا عبدالقدیر (خطیب امام مسجد بڑی درگاہ شریف) نے تلاوت کلام مجید سے کیا۔ حمد باری تعالیٰ سید یونس نے پڑھی۔بارگاہ رسالت مآب میں ہدیہ نعت پاک عامر خان نے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی بعداز علماء اہلسنت کہ نورانی علمی خطابات ہوئے۔ خطیب اہلسنت ترجمان اہلبیت حضرت علامہ مفتی تراب الدین رضوی صاحب (ناظم اعلیٰ دارالعلوم غوثیہ رضویہ) و نقیب اہلسنت حضرت علامہ مفتی غلام مرتضیٰ رضوی صاحب (ناظم اعلیٰ دارالعلوم چشتیہ نوریہ) نے اپنے بصیرت افروز خطاب سے سامعین کہ دلوں کو عشق رسول پاک سے منور و مجلیٰ فرمایا۔

صاحب سجادہ نشین و متولی بڑی درگاہ شریف نے معزز مہمانان علماءکرام و اراکین میلاد کمیٹی کی شال گلپوشی سے عید میلاد النبی کی مبارک بادی نیک تمنائیں دعاﺅں کہ ساتھ پیش کی۔ جن میں قبل ذکر حضرت علامہ مفتی تراب الدین رضوی صاحب (ناظم اعلیٰ دارلعلوم غوثیہ رضویہ)حضرت علامہ مفتی غلام مرتضیٰ رضوی صاحب (ناظم اعلیٰ دارالعلوم چشتیہ نوریہ)مجاہد اہلسنت حضرت صوفی عبدالمجیب صاحب قادری الکاظمی (خلیفہ مجاز حضرت خطیب دکن) محترم حاجی رفیق اشرفی والا قادری الکاظمی (صدر مرکزی میلاد کمیٹی)محترم ایڈوکیٹ ایوب الدین جاگیردار (سیکریٹری میلاد کمیٹی) شامل تھے۔

بعداز صاحبِ سجادہ نشین بڑی درگاہ شریف کے ولءعہد جانشین سید شاہ محمد شہباز امین الدین المکہاشاہی نے حاضرین جلسہ کو جشن عید میلاد النبی کی مبارکبادی دعائیہ کلمات کہ ساتھ پیش کی۔ سب کا خیر مقدم کیا بعد از آستانہ عالیہ امام سلسلہ عاشقان مَکھاّہ شاہ مداریہ میں مزرا انور پر چادر گل پیش کئی گی اور فاتحہ خوانی دعاخیر کہ بعد نیاز (لنگر) شریف کا اہتمام ہوا۔

کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت فرماکر سعادت دارین حاصل کی اس طرح جلسہ عید میلاد النبی کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔اس طرح کی پریس نوٹ علیم الدین المکہاشاہی، انیس الدین المکہاشاہی برادران صاحب سجادہ نشین متولی بڑی درگاہ شریف نے جاری کیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading