ناندیڑ:9مارچ (عبدالرحمن)قدوائی نگر علاقہ میں عیدگاہ روڈ پر امین مسجد سے قریب واقع بلدےہ پرائمری اردو اسکول کو ترقی دے کر ہائی اسکول تک تعلیم کا بندوبست کرنے کا مطالبہ ساکنان علاقہ کی جانب سے کیا جارہا ہے۔
ساکنان علاقہ نے اس ضمن میں ناندےڑ بلدےہ عظمیٰ کی خواتین و اطفال بہبود کمیٹی کی نومنتخبہ چیئرپرسن پرکاش کور خالصہ اور ڈپٹی چےئر پرسن عرشےہ کوثر سے ملاقات کرکے انہیں اس سلسلہ میں میمورنڈم پیش کےا۔واضح ہوکہ دونوں نومنتخبہ عہدےداران نے وارڈ نمبر بارہ میں قائم بلدےہ پرائمری اسکول کا دورہ کےا۔ انہوں نے اسکول میں تعلیمی صورتحال اور بچوں کو فراہم کی جارہی سہولتوں کا جائزہ لیا ۔
اس موقع پر اسکول مینجمنٹ کمیٹی اور اسکول انتظامےہ کی جانب سے دونوں نومنتخبہ عہدےداران کے اعزاز میں ایک تہنےتی تقرےب کا اہتمام کےا گےا۔اس تقرےب میںاسکول مینجمنٹ کمیٹی کے نائب صدرمختار خان،سوشیل ورکر سےد مصطفےٰ،اسکول کے صدر مدرس عبدالعظیم صدیقی ،معلم معظم خان ودیگر موجود تھے۔تقریب میں پرکاش کور خالصہ اور عرشےہ کوثر کی گلپوشی کی گئی۔
ان سے مطالبہ کےا گےا کہ اسکول میں نہم اور دہم کے درجے شروع کئے جائیں کےونکہ ہشتم تک ہی تعلیم کا بندوبست ہونے سے طلبہ کو نہم جماعت کے لئے دیگر اسکولوں میں ایڈمشن ملنا مشکل ثابت ہورہا ہے۔اس سے طلبہ کا تعلیمی نقصان ہورہا ہے۔ بالخصوص طالات ڈراپ آﺅٹس کا شکار ہورہی ہیں۔چیئرپرسن اور نائب چیئرپرسن دونوں نے اس مطالبہ سے اتفاق کرتے ہوئے اس ضمن میں نمائندگی کرنے کا تےقن دیا۔