ناندیڑ:انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کی فکرسے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد

ناندیڑ:9مارچ (عبدارحمن):پارلیمانی انتخابات کے ضمن میں مثالی انتخابی ضابطہ اخلاق کا کسی بھی وقت نفاذ عمل میں آسکتا ہے۔ایسے میں ناندےڑ بلدیہ عظمیٰ میں برسر اقتدار سےاسی پارٹی کانگریس کی جانب سے تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کے سنگ بنیاد پروگراموں کا سلسلہ چل پڑا ہے.

۔بالخصوص مسلم رائے دہندوں کو راغب کرنے کےلئے مسلم اکثریتی علاقوں میں نئے ترقےاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ تکمیل پاچکے تعمیراتی کاموں کا افتتاح بھی عمل میںآرہا ہے۔دیگلور ناکہ کے مختلف وارڈوں میں ترقےاتی و تعمیراتی کاموں کے سنگ بنےاد اور افتتاحی تقاریب زور و شور سے منعقد کی جارہی ہےں۔ وارڈ نمبر گےارہ میں نمک کا کارخانہ سے لے کر ملت نگر مین روڈ تک سڑک کے تعمیری کام کا سنگ بنےاد ایم ایل اے ڈی پی ساونت کے ہاتھوں رکھا گےا۔اسی طرح حیدر پٹرول پمپ تا ٹےپو سلطان روڈ نالی کے تعمیری کام کا بھی سنگ بنےاد رکھا گےا۔ وارڈ نمبر بارہ میں واقع قدوائی نگر عید گاہ سے قریب پاکیزہ نگر علاقہ میں مکمل ہوچکی سی سی روڈ کا افتتاح عمل میںآےا۔ان مواقع پر مختلف تقریبات منعقد کی گئیں جن میں متعلقہ وارڈز کے کارپورےٹرز نے شرکت کی۔ان تقرےبات میںمسلم نمائندوں نے بےک زبان کہاکہ آنے والے پارلیمانی انتخابات ہندوستان کی تارےخ کے سب سے اہم انتخابات ہوں گے کےونکہ ملک میں جمہورےت کا وجود و بقا ان انتخابات پر منحصر ہے۔اس لئے ہمیں سوچ سمجھ کر رائے دہی میں حصہ لینا ہوگا۔

ڈی پی ساونت نے اپنے خطاب میں کہا کہ ستر سالوں میں کانگرےس نے ہندوستان کے دستور،جمہورےت اور سیکولرازم کی حفاظت کی ہے۔کانگرےس نے کشمیر تا کنےاکماری ملک کی سالمےت اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو بنائے رکھا۔موجودہ حکومت نے فرد سے ہر قسم کی آزادی چھین لی ہے۔سوال پوچھنے والے کو غدار وطن قراردےا جارہا ہے۔جبکہ دستور کو نذر آتش کرنے والوں کو بخش دےا جارہا ہے۔انہوں نے اس بات کا اعتراف کےا کہ ملک بھر میں مودی لہر ہونے کے باوجود ناندےڑ کے رائے دہندوں نے اشوک چوہان کو بھاری اکثرےت سے منتخب کرکے ملک بھر کےلئے انوکھی مثال قائم کی۔اس میں مسلمانوں بالخصوص دیگلور ناکہ والوں کا سب سے نماےاں کردار ہے۔ڈی پی ساونت نے اس امید کا اظہار کےا کہ دیگلور ناکہ کے مسلم رائے دہندے آنے والے پارلیمانی و اسمبلی انتخابات میں بھی اسی تارےخ کو دہرائےں گے۔وارڈ کے ترقےاتی کاموں کےلئے فنڈ جاری کرنے پر وارڈ نمبر گےارہ اور بارہ کے کارپورےٹرز نے ایم ایل اے ساونت کا شکرےہ ادا کیا۔

اس موقع پر مسلم نمائندوں کی جانب سے ڈی پی ساونت سے ےہ مطالبہ کےاگےا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں عبدالستار کو ناندےڑ جنوب سے کانگرےس کی امیدواری دی جائے.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading