ناندیڑ:6 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز)اسمبلی انتخابات کےلئے داخل پرچہ نامزدگیاں واپس لینے کی آخری تاریخ 7 اکتوبر ہے ۔ناندیڑضلع کے 9اسمبلی حلقہ انتخاب میںپرچوں کی جانچ کے بعد 327 امیدوارانتخابی میدان میں رہے گئے ہیں ۔لیکن سب سے زیادہ پریشانی باغی اور آزاد امیدواروں کے انتخابی میدان میںاترنے سے ہوئی ہے ۔
کیونکہ سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو دھوکہ ہوگیا ہے ۔اس لئے باغی اور آزادامیدواروں کو منانے کیلئے اعلیٰ سطح پر سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں ۔آج اتوار کے دن بھی ان امیدواروں کومنانے کی کوششیں ہوتی رہیںاو ر کل پیر کے دن سیاسی سرگرمیاں مزید تیز ہوجائیں گی ۔کانگریس ‘ شیوسینا اور بی جے پی کو سب سے زیادہ پریشانی کاسامنا ہے۔
ناندیڑ شہر کے دونوں حلقوں شمال و جنوب پرسیاسی پارٹیوں کی نظریں ہیں۔ ناندیڑ حلقہ جنوب و شمال کی سیٹیں شیوسینا کے حصہ میں آئی ہیں اس کے باوجود دونوں بھی حلقوں سے اسکی حلیف جماعت بی جے پی کے باغی امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہےاورر ان امیدواروںکو بی جے پی کے اعلیٰ لیڈران کی مکمل تائیدوحمایت بھی حاصل ہے ۔ کل شام تک ناندیڑضلع کی تصویر بالکل واضح ہوجائے گی ۔