انتخابات :سوشل میڈیا پر ضلع انتظامیہ کی کڑی نظر‘قانونی کاروائی کی تیاری

ناندیڑ:6 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز)مہاراشٹراسمبلی الیکشن میں امیدواروں ]سیاسی جماعتوں اور اپوزشن امیدواروں کے نمائندوں نے سوشل میڈیا کا بڑے پیمانے پر استعمال شروع کردیا ہے ۔ واٹس ایپ اور فیس بک پر امیدواروں کی تشہیرکےلئے پوسٹرس‘ بینرس اوراپیلوں کا مواد اپ لوڈ کیاجارہا ہے ۔

آئندہ چند دنوںمیںسوشل میڈیا پر تشہیری جنگ کے مزید شدت اختیار کرنے کی پوری توقع ہے ۔لیکن الیکشن کمیشن کے ہدایات کے مطابق ہرحلقہ کے ریٹرئنگ آفیسر اور اُن کاعملہ پرواٹس ایپ گروپس اورفیس بک پرشائع ہونے والے انتخابی مواد پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے ۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنیوالے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی پوری تیاری کرلی گئی ہے ۔ ابھی تشہیر کےلئے صرف تیرہ دن باقی رہے گئے ہیںاورامیدواراور ان کی پارٹیاںسوشل میڈیا پرتشہیری مہم چلانے کی پوری تیاری کرچکی ہے ۔اگرالیکشن کاکوئی اشتہار ٹی وی چینل یا اخبار میں شائع ہوتا ہے تو اس کاحساب ریٹرئنگ آفیسر کودینا ہوتا ہے لیکن سوشل میڈیا کےلئے ایساکوئی ضابطہ بناہوا نہیں ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading