ناندیڑ:ایکناتھ شندے کا مجسمہ جلانے کے معاملہ میں شیوسینا کارکنان پر مقدمہ درج

ناندیڑ: 27جون ( ورقِ تازہ نیوز) شیوسینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شندے کا علامتی مجسمہ جلانے کے معاملہ میں سابق رکن اسمبلی ناگیش پاٹل آشٹیکر کے علاوہ دیگر شیوسینا قائدین و کارکنان کے خلاف شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شیوسینا کے لیڈر ایکناتھ شندے نے شیوسینا سے بغاوت کرتے ہوئے ایم ایل ایز کے ہمراہ گوہاٹی پہنچ گئے ہیں۔

ایکناتھ شندے کی بغاوت کے خلاف شیوسینا کارکنان میں بے چینی پھیل گئی۔ مختلف مقامات پر آندولن کرتے ہوئے ایکناتھ شندے و باغی ارکان اسمبلی کا علامتی مجسمہ جلایا گیا۔ شندے کی بغاوت میں ناندیڑ شمال کے شیوسینا رکن اسمبلی بالاجی کلیانکر بھی شامل ہوگئے ہیں۔باغی کلیانکر کو سبق سکھانے کا فیصلہ شیوسینا قائدین و کارکنان نے اتوار کو منعقدہ ایک میٹنگ میں کیا۔ اتوار کی سہ پہر آئی ٹی آئی چوک میں شیوسینا کارکنان نے ایکناتھ شندے کی تصویر کو جوتوں مارکر آندولن کرتے ہوئے اُن کا علامتی مجسمہ نذرِ آتش کیا۔

اس معاملہ میں پولیس سپاہی راجیش راٹھوڑ کی شکایت پر شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں آندولن میں حصہ لینے والے سابق رکن اسمبلی ناگیش پاٹل آشٹیکر، شیوسینا کے ضلع سربراہ دتاپاٹل کوکاٹے، کوآرڈنیٹر بھجنگ پاٹل، آنند پاٹل، بونڈھارکر، دھونڈو پاٹل، پرکاش ماراوار، گورو کوٹگیرے، جیونت کدم، ببن بارسے، وینکٹیش ماملواڑ، سنیل شندے، تلجیش یادو، نوجیوت سنگھ گاڑی والے، سنتوش کپاٹے، پپو جادھو، راجو مورے، گوتم جین، نکیتا شہاپورواڑ، نکیتا چوہان کے علاوہ دیگر شیوسینا کارکنان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading