نئی دہلی، 27 جون (یو این آئی) دہلی پولیس نے کانگریس پارٹی کی قائد سونیا گاندھی کے پرسنل سکریٹری پی پی مادھون کو شادی اور نوکری کاجھانسہ دے کرخاتون کی عصمت دری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ اتم نگر پولس اسٹیشن میں 25 جون کوپولیس کو ایک شکایت موصول ہوئی تھی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔