ناندیڑ:11 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز)ڈی پی ساونت گزشتہ چند دنوں سے حلقہ اسمبلی شمال کے دیہی علاقوں کا دورہ کرکے ووٹرس سے ملاقات پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔اس موقع پر کانگریس کے نامزد امیدوار ساونت کا ووٹرس گرمجوشی کے ساتھ استقبال کررہے ہیں ۔کل انھوں نے پاسدگاوں کادورہ کیا تھااو ر آج ہساپور میں ووٹرس سے ملاقات کی۔
انھوں نے عوام سے کہا کہ دیہی علاقوں کی ترقی کی طرف بی جے پی حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے ۔بالخصوص کسانوں کے مسائل پرکوئی توجہ نہیں دے رہی ہے ۔ انھوں نے لوگوں سے کہاکہ وہ تیسری مرتبہ بھی اُن پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے اسمبلی انتخابات میں کامیاب کریںاور ریاست سے بی جے پی حکومت کو اکھاڑ پھینکنے میں کانگریس کا ساتھ دیں۔