راجستھان:دسہرہ جلوس پرپتھراو سے کشیدگی و کرفیو نافذ

جئے پور:راجستھان میں ضلع ٹونک کے مال پورہ علاقہ میں کرفیو میں تیسرے دن آج صبح ساڑھے آٹھ بجے سے 2 گھنٹے کی راحت دی گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے دس بجے تک کرفیو میں راحت دینے پر بازار میں لوگوں کی بھیڑ امنڈ پڑی۔ اس دوران صرف دو پہیہ گاڑیوں کی آمد و رفت کی ہی اجازت دی گئی تھی اس لیے دو پہیہ گاڑیاں سڑکوں اور گلیوں میں نظر آئیں۔لوگوں نے ملی راحت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ضروری سامان کی خریداری کی۔ لوگوں کی سب سے زیادہ بھیڑ دودھ، سبزی اور پرچون کی دکانوں میں دیکھنے کو ملی۔

اس وقت مال پورہ میں امن و قانون برقرار رکھنے کے لئے پولس و انتظامیہ کے ذریعہ پختہ انتظام کیا گیا ہے۔ کرفیو میں راحت کے دوران کہیں سے کسی نا خوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی ہے۔اس سے قبل جمعرات کی شام شانتی سمیتی، سی ایل جی کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں سبھی طبقوں کے لوگوں نے حصہ لیا اور وجے دشمی کے جلوس میں پتھراؤ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اس پر افسوس ظاہر کیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading