ناندیڑ:الحاج عبدالصمدسیٹھ کاانتقال

10 /جون۔ ( ورقِ تازہ نیوز) :ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے سابقہ ڈپٹی میئر الحاج عبدالصمد کاآج 10جون کوشب تقریبا گیارہ بجے علالت کے باعث انتقال ہوگیا ہے ۔ مرحوم کافی ملنسار طبعیت کے مالک تھے اور ہمدرد قوم تھے ۔

ہمیشہ اپنے سماج کی ترقی و ترویج کیلئے کوشاں رہے ۔مہاراشٹراسمبلی کے انتخابات میں وہ ناندیڑ حلقہ سے چناو بھی لڑچکے تھے اور دوسرے مقام پرتھے ۔جبکہ شیوسینا امیدوار نے کامیابی حاصل کی تھی۔انکے نماز جنازہ و تدفین کے تعلق سے فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاءفرمائے ۔ آمین ۔ ادارہ ورق تازہ مرحوم کے پسماندگان کے غم میں برابر کاشریک ہے۔