ناندیڑ:اسکول بس/میجک ڈرائیور اور مالک سنگھٹنا کی 8 جنوری کوبند کوتائید نہیں تھی‘مگر11جنوری کے بند کوتائید حاصل

ناندیڑ:8۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)این. آر سی اورسی اے۔ اے ایکٹ کےلئے آج بدھ کو بھارت بندکااعلان کیاگیاتھا لیکن اس میں اسکول بس میجک کے مالکان شامل نہیں تھے ۔

اس تنظیم کا بند کو تائید ہونے کامکتوب شری نکھل لاتورکر نے جاری کرکے بس ڈرائیورس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔اسلئے آج کے بند کو اسکول بس میجک گاڑی مالک و ڈرائیورسنگھٹنا کی کوئی تائید نہیں تھی او رحسب معمول بچوں کواسکول منتقل کیااور گھر پہنچایا ۔

این سی آر اور سی اے اے یہ دونوں قوانین ملک کے مفاد میں ہیں ، لہذا اس قانون کی حمایت ہفتہ 11/01/2020 کو بندمنایاجارہا ہے اس دن مفت اسکول بس کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ اس طرح کی اطلاع شنکر مناڑکر‘جیون ٹاک ‘ سنجے ٹھاکر ، گنیش بیراجدار ، سری رام منڈے ، آنند منالکر ، شیتل ٹھاکروغیرہ نے دی ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading