ناندیڑمیں ٹریڈیونینوں کا عظیم الشان مورچہ ‘بندجزوی کامیاب

ناندیڑ:8۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)مرکزی حکومت کی مزدور مخالف پالیسیوں کے خلاف آج ملک گیرسطح پر تمام ٹریڈیونینوں کی جانب سے بھارت بند کااعلان کیاگیا تھا ۔

اسی مناسبت سے ناندیڑ شہر وضلع بھر میں ٹریڈ یونینوں نے مورچے نکالے اور حکومت میمورنڈم روانہ کئے ۔ آج صبح گیارہ بجے ناندیڑ میں مہاتما پھلے مجسمہ آئی ٹی آئی سے ضلع کلکٹر دفتر تک ناندیڑضلع کامگار ‘ملازمین مشترکہ کرتی سمیتی ‘ ناندیڑ نے عظیم الشان مورچہ نکالا ۔

جس میں ہزاروں کی تعداد میں ملازمین و مزدوروں نے حصہ لیا ۔اس مورچہ میں لکشمن نرموار ‘شری پاٹل گریش یوتے ‘وسنت جری کوٹے‘ ڈاکٹرکرن چدراوار‘ شریمتی فرزانہ پٹھان‘ ودیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔آج کے بھارت بند کو ناندیڑمیںمختلف تنظیموں نے اپنی تائید وحمایت کااعلان کیاتھا ۔

جس کی وجہہ سے آج تقریبا شہر میں کاروبارپوری طرح بند رہے اسکے علاوہ اسکول وکالجس میں طلباءکی حاضری نہ کے برابر رہی۔ بالخصوص قدیم شہر کے چوک بازار ‘ محمدعلی روڈ ‘اتوارہ ‘ منیار گلی‘قدیم گنج ‘دیگلور ناکہ ‘اورا س سے متصل علاقوں کے علاوہ نئی آبادی ‘لیبرکالونی ‘مہاتما پھلے کارنر ‘نظام کالونی ‘ ورکشاپ کارنر علاقوں میں کاروبار بند رہے ۔مہاراشٹرمیں مختلف یونینوں کے بھارت بند کا اثر دیکھا گیا،تجارت اور صنعتی ادارے بند رہے اور کام کاج ٹھپ رہا۔بڑی تعداد میں سرکاری،نجی سیکٹر ،بینکیں اور دوسرے ادارے بند تھے،اس بند کااعلان ملک کی دس مرکزی ٹریڈ یونین نے کیا تھا ،جن میں برسراقتدار شیوسینابھی شامل رہی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading