ناندیڑ:اتوارہ پولس اسٹیشن کارشوت خور پی ایس آئی گرفتار

ناندیڑ:یکم فروری(ورق تازہ نیوز)عدالت میں جلداز چارج شیٹ داخل کرکے مدد کرنے کیلئے ایک لاکھ روپے کا مطالبہ کرکے پہلی قسط کے طور پر بیس ہزار روپے قبول کرتے ہوئے اتوارہ پولس اسٹیشن کے پی ایس آئی کو اینٹی کرپشن بیورونے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے ۔مذکورہ کاروائی 31 جنوری کی شب انجام دی گئی

اتوارہ پولس اسٹیشن کے پی ایس آئی بالو بھگوان چوپڑے عمر 29سال نے شکایت کنندہ کے بیٹے کے خلاف پولس اسٹیشن میں داخل جرم میں مدد کرکے عدالت میں جلد از جلد چارج شیٹ دائر کرنے کیلئے ایک لاکھ روپے کی رشوت کامطالبہ کیاتھا ۔

ا س معاملے میں شکایت کنندہ نے اے سی بی دستہ سے شکایت کردی اور اسکے بعد31جنوری کی شب جال بچھایاگیااس وقت پی ایس آئی بالو چوپڑے کو بیس ہزار روپے رشوت قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑاگیا۔ مذکورہ کاروائی ایڈیشنل ایس پی وجئے ڈونگرے کی رہنمائی میں پی آئی راجیش پوری کے علاوہ اے پی آئی ایکناتھ گنگاتیرتھ ‘درشن یادو ‘ گنیش کیج کر‘ویلاس راٹھوڑ‘ انکوش گاڈیکر‘ماروتی سونٹکے نے انجام دی ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading