ناندیڑ:یکمفروری(ورق تازہ نیوز)31جنوری کو دوپہرچار بجے ایک آٹورکشہ میں بھول جانے والے بیاگ کو خاتون مسافر کو آٹورکشہ ڈرائیور نے واپس کردیا۔ ٹائیگر آٹورکشہ سنگھٹنا اور ٹرافک پولس کے ہاتھوں خاتون کو بیاگ واپس کیاگیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ریلوے استیشن کے قریب مولانا ابوالکلام آزاد آٹورکشہ سنگھٹنا کے آٹواسٹاپ سے ایک لڑکی آٹورکشہ میں سفر کیلئے روانہ ہوئی اسکے بعد وہ انابھاوساٹھے چوک میں اُترگئی لیکن جلد بازی میں اپنابیاگ رکشہ میں بھول گئی ۔کچھ دیر بعد لڑکی دوبارہ ریلوے اسٹیشن آٹورکشہ اسٹانڈ پہنچی اورمذکورہ آٹورکشہ اور بیاگ کے بارے میں معلومات حاصل کررہی تھی ۔
اس وقت ٹائیگر آٹورکشاسنگھٹنا کے ارکان نے صدر احمد (بابا) باغ والے کو اسکی اطلاع دی ۔اس دوران معلوم ہو اکہ یہ لڑکی ٹائیگر سنگھٹنا کے رکن شیخ مقیت کے آٹورکشہ نمبر MH 26-BD- 1005 میں بیٹھ کر گئی تھی ۔اسلئے موبائیل کرکے مقیت سے رابط قائم کیاگیااور پوچھا کہ تمہارے آٹورکشہ میں کوئی بیاگ رہے گیاہے کیا؟جب مقیت نے رکشہ کے عقب میں دیکھاتوایک بیاگ موجودتھا۔جس کے فوری بعد بیاگ کی شناخت کرکے لڑکی کو بیاگ واپس کیاگیا ۔
اس موقع پرسنگھٹنا کے دیگر ارکان اسمٰعل خان ‘ شیخ چاند کے علاوہ ٹرافک پولس ملازم چندرکانت واگھمارے بھی موجود تھے ۔بیاگ ملنے پر لڑکی نے آٹورکشہ ڈرائیور‘سنگھٹنا اور پولس کا شکریہ اد اکیا۔