ناندیڑ:آنکھوں میں مرچی پاوڈرڈال کر نقدایک لاکھ86ہزار روپے لے کرفرار

ناندیڑ:14ڈسمبر ( ورقِ تازہ نیوز) پیپلگاوں مہادیو علاقہ ا میں تین نوجوان ڈاکووں نے ایک نوجوان کو لوٹ لیا اور اس سے 1 لاکھ 86 ہزار 934 روپے کی نقدی چھین لی ۔ اردھاپور پولیس نے یہ معاملہ درج کرلیا ہے۔ 12 دسمبر کو شام 5 بجے سے 5.15 بجے کے درمیان صرف 15 منٹ میں تین نوجوانوں نے اسے لوٹ لیا۔

سائیناتھ دھاراجی پریمالواڈ مائیکرو فائنانس پورنا روڈ ناندیڑ میں کام کرتے ہیں۔ اس دن جب وہ پیسے جمع کر کے واپس آ رہے تھے تو پمپلگاوں مہادیو پتی کے قریب وہ ایک ٹیلر کا انتظار کر رہے تھے، جب اس کے پیچھے سے تین نوجوان بغیر نمبر کے دو پہیہ گاڑی پرآئے، انہوں نے اس کے چہرے پر لال مرچ کا پاوڈر پھینک دیا اور زخمی کر دیا۔ اس کے پاس سے 1 لاکھ 86 ہزار 934 روپے والا بیگ چھین لیا۔ اردھاپور پولیس نے یہ معاملہ درج کرلیا ہے اور پولیس سب انسپکٹر مزید تفتیش کررہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading