ناندیڑریجن کے ڈپٹی آئی جی نثارنتبولی کاتبادلہ

ناندیڑ:14ڈسمبر: ریاست کے سینئر پولیس افسران کے تبادلے کردیئے گئے ہیں۔ ناندیڑ پولیس ڈویڑن کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس جناب نثار تمبولی کاتبادلہ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس ٹریفک برہن ممبئی عہدہ پر کردیاگیاہے۔ تاہم ان کے جانشین کے طورپر تادم تحریر کسی کاتقرر نہیں کیاگیاہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نثار تمبولی نے گزشتہ ڈھائی سال سے ناندیڑ زون کا چارج سنبھالا ہے۔ان کی کارکردگی میں قابل ذکر مشہور بلڈر سنجےبیانی کے انتہائی مشکل قتل معاملہ کو حل کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری ہے۔اس کے علاوہ ناندیڑ کے سپوت نوین چندر ریڈی اب امراوتی شہر کےپولیس کمشنر ہوں گے۔ آرتی سنگھ کو وہاں سے ممبئی منتقل کر دیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ نے آج منگل کو پولیس افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے۔پونے، ناسک، نئی ممبئی سمیت ریاست کے کئی شہروں کے پولیس کمشنروں کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading