اوڈوپی: کرناٹک کانگریس نے کہا ہے کہ نااہل قرا ردیئے گئے پندرہ ممبران اسمبلی کے لئے پارٹی کے دروازے بند ہوچکے ہیں اور انہیں واپس لینے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
پارٹی کے ریاستی صدر دنیش گنڈو راؤ نے آج کہا کہ ”نااہل قرار دیئے گئے ممبران اسمبلی میں سے چند نے مجھ سے بات کی اور پارٹی میں واپس لوٹنے کی خواہش ظاہر کی۔“ کانگریس نے انہیں واپس نہیں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جن ممبران اسمبلی نے اتحادی حکومت کو دھوکہ دیا انہیں پارٹی میں واپسی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
گنڈو راؤ نے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا پر حملہ کرتے ہوئے کہا ”یدی یورپا نے ریاست کی سابقہ کانگریس جنتا دل سیکولر حکومت کے منصوبوں کو منسوخ کردیا ہے۔ کانگریس اور جنتا دل سیکولر کے ممبران اسمبلی کے حلقوں کے لئے مقر کی گئی رقم میں کمی کردی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت میں آپس میں کوئی تال میل نہیں ہے۔ ریاست کو تباہ کن سیلاب اور قدرتی آفت کی وجہ سے زبردست نقصان کو پورا کرنے کے لئے مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کی گئی رقم خاطر خواہ نہیں ہے اور اس کی مدد سے ضروری کام بھی پورے نہیں کیے جاسکتے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
