نائب صدر کو کووڈ ویکسن کی دوسری خوراک لگائی گئی

نئی دہلی : نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو کو اتوار کے روز دلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ۔ ایمس میں کووڈ۔ 19 ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی۔مسٹر نائیڈو نے یہاں جاری ایک ٹوئٹ میں خود یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ سبھی مستحق لوگوں کو کووڈ۔ 19 کی ٹیکہ کاری کرالینی چاہیے ۔ انہوں نے کہا آج دلی ایمس میں کووڈ ویکسین کی دوسری خوراک لگوائی۔ ٹیکہ کے مستحق سبھی لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔ ملک کے کچھ حصوں میں پھیلتے انفیکشن کے پیش نظر ہر ممکن احتیاط برتیں۔

Leave a comment