ممبئی:30/ نومبر ۔ (ورق تازہ نیوز)ٹی وی 9 مراٹھی کو معتبر ذرائع سے دی گئی معلومات کے مطابق نئی حکومت کی تقریب حلف برداری 5 دسمبر کو ہوگی۔ اس کے لیے ممبئی میں ایک خاص جگہ بھی مقرر کی گئی ہے۔وزیراعلی کے طور پر دیویندر فڈنویس کے نام ہر اتفاق رائے ہو گیا ہے ۔مہاراشٹر کی نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب ممبئی کے آزاد میدان میں منعقد ہوگی۔

حلف برداری کی تقریب شام 5 بجے آزاد میدان میں ہوگی۔ اس حلف برداری کی تقریب میں ملک کے بی جے پی کے تمام بڑے لیڈر موجود رہیں گے۔
حلف برداری کی تقریب سے قبل تمام بی جے پی ایم ایل ایز کی میٹنگ
اس پس منظر میں 2 یا 3 دسمبر کو تمام بی جے پی ایم ایل ایز کی میٹنگ ہوگی۔ نئی مخلوط حکومت کی میگا تقریب حلف برداری 5 دسمبر کو ہوگی۔ اس سے پہلے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 2 یا 3 دسمبر کو مہاراشٹر کے لیڈروں سے بات چیت کرنے والے ہیں۔
اس موقع پر بی جے پی ممبران اسمبلی کی میٹنگ بھی ہوگی۔ آج ریاستی صدر چندر شیکھر باونکولے نے ویڈیو کال کے ذریعے ایم ایل اے کے ساتھ بات چیت کی۔