”میں مکمل طور پر صحت مند ہوں اور مجھے کوئی بیماری نہیں ہے“۔ امت شاہ

”میں مکمل طور پر صحت مند ہوں اور مجھے کوئی بیماری نہیں ہے“۔ امت شاہ

نئی دہلی، 9 مئی (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ان کی صحت کے بارے میں جا رہی قیاس آرائی پر روک لگاتے ہوئے آج کہا کہ وہ مکمل طور صحت مند ہیں اور انہیں کوئی بیماری نہیں ہے۔

مسٹر شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کر کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے کچھ دوستوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے میری صحت کے بارے میں کئی من گڑھت افواہیں پھیلائی ہیں، یہاں تک کہ بہت سے لوگوں نے میری موت کے لئے بھی ٹوئیٹ کرکے دعا مانگی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ ان کی صحت کی فکر کرنے والے تمام لوگوں کو یہ پیغام دے رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا ہے،”میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں مکمل طور پر صحت مند ہوں اور مجھے کوئی بیماری نہیں ہے“۔مسٹر شاہ نے کہا ہے، ”ملک اس وقت کورونا جیسے عالمی وبا سے لڑ رہا ہے اور ملک کے وزیر داخلہ کی حیثیت سے دیر رات تک اپنے کاموں میں مصروف رہنے کی وجہ سے میں نے اس پر توجہ نہیں دی۔ جب یہ میرے علم میں آیا تو میں نے سوچا کہ یہ تمام لوگ اپنی خیالی سوچ سے لطف لیتے رہیں اس لئے میں نے کوئی کوئی وضاحت نہیں کی“۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران پارٹی کے کارکنوں نے بھی اس بارے میں تشویش کا اظہار کیا جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا لہذا پوزیشن واضح کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا، ”ہندو عقائد کے مطابق ایسا ماننا ہے کہ اس طرح کی افواہ صحت کو زیادہ مضبوط کرتی ہے۔ تو میں نے ایسے تمام لوگوں سے امید کرتا ہوں کہ وہ بیکار کی باتیں چھوڑ کر مجھے میرا کام کرنے دیں گے اور خود بھی اپناکام کریں گے“۔
آپ بہی خواہوں اور پارٹی کے تمام کارکنوں کے تئیں انہوں نے شکریہ ادا کیا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا ہے کہ ان کے دل میں کسی کو لے کر کوئی غلط جذبہ نہیں ہے۔ انہوں نے لکھا ہے، ”جن لوگوں نے یہ افواہیں پھیلائی ہیں ان کے تئیں میرے ذہن میں کوئی برے جذبات یا بغض نہیں ہے“۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading