’میں اب عملی طور پر مسلمان نہیں ہوں ‘پاکستانی نژاد برطانوی ٹیلی ویژن پریزنٹر سائرہ خان نے اعلان کردیا

برمنگھم (قدرت روزنامہ): سے تعلق رکھنے والی 50سالہ سائرہ خان نے کہا ہے کہ اس نے اپنے خاندان کو خوش رکھنے کے لیے مسلمان ہونے کا ڈرامہ کیا تھا .

اس نے بتا یا کہ رواں ہفتے اسے ایک ٹرول کا پیغام موصول ہوا جس کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ اب سب کے سامنے آکر اعلان کروں کہ عملی طور پر مسلمان نہیں ہوں .اس نے کہا کہ مجھے یہ کہنے میں 50سال لگے کیونکہ مجھ میں یہ کہنے کی ہمت نہیں تھی .اس کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی مسلم برادری کی نمائندگی نہیں کرتی ،میں ایک 50سالہ تعلیم یافتہ آزاد خاتون ہوں .