اورنگ آباد:(جمیل شیخ):میونسپل ویمنس اینڈ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کی ایک میٹنگ چیرپرسن مادھوری ادونت کی صدارت میں گزشتہ شام میونسپل کارپوریشن کے ملک عنبر ہال میں رکھی گئی جس میں میئر نند کمار گھوڑیلے بھی شریک ہوئے۔ اس میٹنگ میں مہیلا وبال کلیان سمیتی کی ڈپٹی چیرمین سریکھا سانپ منشیا منڈھے سروت بیگم میونسپل کمشنر ڈاکٹر نپون ونائک ویمنس اینڈ چائلڈ ویلفیئر آفیسر اپرنا تیٹھے شہر سیکریٹری دلیپ سوریہ ونشی ایجوکیشن آفیسر شریکانت کلکرنی او رکلچرل اافیسر سنجئے سوتار بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر میئر نے بتایا کہ گزشتہ سال ویمنس اینڈ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کو ۶ کروڑ روپیو ںکا فنڈ دیاگیا تھا جبکہ اس سال انھوں نے اس میں مزید ۳ کروڑ کا فنڈ دیاگیا تھا جبکہ اس سال انھو ںنے اس میں مزید ۳ کروڑ روپیوں کا اضافہ کیا ہے۔ انھو ںنے میونسپل افسران کو ہدایت دی کہ اس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے خواتین اور بچوں کو قومی دھارے سے جوڑنے کے لئے مختلف اسکیمات چلائی جاتی ہیں لہذا ایسی تمام اسکیمات کی التواءمیں پڑی فائلوں کو فوری منظور کیا جائے۔