مہاراشٹر کے تین اضلاع میں کورونا کے 25 نئے معاملے

ناسک،22اپریل(یو این آئی)مہاراشٹر کے ناگپور،ناسک اور اورنگ آباد اضلاع میں گذشتہ 24گھنٹے کےدوران کوروناوائرس(کووڈ-19) کے25نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ریاست میں متاثرین کی تعداد 5200سے زائد ہوگئی ہے۔
ناگپور میں 14نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد بڑھ کر بدھ کو 96ہوگئی۔اس میں ایک دو سال کا بچہ اور اس کی تین سال کی بہن کے علاوہ ماں بھی شامل ہے۔تینوں مومن پورا کے رہائشی ہیں۔ناگپور میں گذشتہ 11روز میں متاثرین کی تعداد میں تین گنا کا اضافہ ہو اپہے۔
اورنگ آباد میں آج دو مریض سامنے آئے ہیں جبکہ دو سینئر شہریوں کی موت ہوگئی ہے۔دو نئے معاملے ان لوگوں سے جڑے ہوئے ہیں جو پہلے سے متاثرہ مریض کے رابطے میں آئے تھے۔اس درمیان ناسک میں سات خواتین سمیت 9افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔جس سے متاثرین کی تعداد 108ہوگئی۔
حکام نے بتایا کہ اب تک ضلع میں انفکشن سے سات لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔جبکہ دو صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔منگل دیر شب 11مشتبہ مریضوں کے معاملے سامنے آئے تھے جن میں 9متاثر پائے گئے ہیں۔ریاست میں اب تک 5218مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔جبکہ 251 کی موت ہوچکی ہے۔یہاں اب تک 722افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading