کلکتہ22اپریل (یواین آئی)مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بادوریہ علاقے میں راشن اور امدادی سامان کو لے کر سڑک جام کرکے احتجاج کررہے مظاہرین اور پولس کے درمیان جھڑپ میں چار پولس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔مظاہرین کا الزام ہے کہ لاک ڈاؤن کے درمیان انہیں امدادی سامان نہیں مل رہے فوری کھانے کی اشیاء فراہم کرنے کے مطالبہ پر بادوریا پولس اسٹیشن کے تحت تارا گونیا علاقے میں کھولا پوٹا۔بادوریہ روڈ پر مقامی لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوکر احتجاج کرنے لگے۔پولس اہلکار جب احتجاج کو ختم کرنے اور لوگوں کو معاشرتی فاصلہ برقرار رکھنے کی اپیل کرنے لگے تو پولس کے مطابق مظاہرین نے پولس پر حملہ کردیا اور اس کے دوطرفہ جھڑپ ہوئی۔بادوریا پولس اسٹیشن کے آفیسر انچارج سمیت چار پولس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ احتجاج کررہی خواتین کے مرد پولس اہلکاروں نے بدسلوکی اور بدتمیزی کررہے تھے اس کی وجہ سے پولس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوا۔اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں رپیڈ ایکشن فورس اور بڑی تعداد میں پولس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔حالات اس وقت کنٹرول میں ہے۔
شمالی 24پرگنہ کے پولس آفیسر نے کہا کہ اس وقت حالات کنٹرول میں ہے۔حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کیلئے بڑی تعداد میں پولس تلاشی مہم چلارہی ہے۔
ریاستی وزیر خوراک جیوتری پریہ ملک نے بتایا کہ ایک مقامی کونسلر نے اعلان کیا تھا کہ مقامی لوگوں کو اضافی امدادی سامان فراہم کئے جائیں گے۔اس کے بعد ہی یہ واقعہ پیش آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کو پہلے راشن مفت میں فراہم کردئے گئے ہیں۔کونسلر اپنی طرف سے سامان تقسیم کررہے تھے۔مگر کچھ لوگوں کو سامان نہیں ملنے کے بعد احتجاج کرنے لگے اور سڑک جام کردیا اور جام ختم کرانے کیلئے پہنچی پولس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کو ہدایت دی گئی ہے کہ احتجاج کرنے والوں کو امدادی سامان فراہم کئے جائیں۔