مہاراشٹر میں12 /اپریل سے دوکانیں کھل جانے کا امکان،جانئے تفصیل

ممبئی:9.اپریل۔(ورق تازہ نیوز)بریک دی چین کے تحت وزیر اعلی اودھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر میں سخت پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ ساتھ تمام کاروبار پر بھی بریک لگا دیا تھا۔اسی سلسلے میں کل آن لائن ماراشٹر چیمبر آف کامرس کی وزیر اعلی کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت کاروبار شروع کرنے کے معاملے میں مثبت ہے ہمیں مزید اور دو دن کا وقت درکار ہے ان کی اس یقین دہانی کے مطابق پیر 12 اپریل سے پوری ریاست میں دکان اور کاروبار دوبارہ شروع ہوجائیں گے ایسی جانکاری مہاراشٹر چیمبر کے صدر سنتوش منڈلیجہ اور نائب صدر للت گاندھی نے دی ہے۔

8 اپریل کو مہاراشٹر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے ریاست کی تمام کاروباری انجمنوں کے صدر و زمہ داران کی آن لائن میٹینگ وزیر اعلیٰ کے ہمراہ ہوئی۔