ممبئی 22مارچ)یواین آئی) ممبئی میں کورونا وائرس سے متاثر ایک مریض کی موت ہوگئی ہے ۔ مہاراشٹر میں اس وباء کے متاثرین کی تعداد 74 سے تجاوز کر گئی ہے۔کیونکہ دس نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ان کی اکثریت بیرون ملک سے آنے والوں کی ہے۔
جنوبی ممبئی کے سر ایچ این ریلائنس اسپتال میں چھ نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ چار پونے شہر میں پتہ چلے ہیں۔ان کا علاج جاری ہے۔مذکورہ 63 سالہ مریض کو19 مارچ کو اسپتال داخل کیا گیا تھا،جوکہ ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کا مریض تھا۔
گزشتہ شب مریض کو سانس لینے میں دقت ہوئی اور شب گیارہ بجے مریض نے دم توڑ دیا۔
ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں اور سلگ تھلگ رہنا ہی اس مرض کا توڑ ہے۔وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے نجی دفاتر کے ذریعہ مکمل بند پر سرزنش کی۔ہے جبکہ سرکاری دفاتر میں 25فیصد حاضری کے لیے کہا گیا ہے،ریاست میں اول جماعت تا ہشتم جماعت تک امتحانات منسوخ کر دیئے گئے ہیں اور انہیں اگکی جماعت میں ترقی دے دی جائے گی۔
حکومت نے سرکاری اور میونسپل اسپتال میں ہونے والی معمولی سرجری اور آپریشن کو ملتوی کردیا ہے۔کوروناوائرس سے بچنے کےلئے سات ہزار بستروں اور 250 الگ تھلگ بستر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
جمعہ کو ہی سرکار نے ممب،پونے،ناگہور اور پمپڑی چنچوا.ڑ می پاک ڈاؤن کردیا تھا۔راجیش ٹوپے کے مطابق 12متاثر ممالک کی ہوائی خدمات بند کر دی گئی ہیں ،جبکہ ممبئی،ناگہور اور پونے میں ہی انٹرنیشنل پروازیں اتاری جارہی ہیں۔