ممبئی، 25 اپریل (یواین آئی) مہاراشٹر عالمی وبا کرونا وائرس کووڈ۔19 کے آگے بے بس نظر آرہا ہے۔ ریاست میں سنیچرکو 811 نئے معاملے سامنے آگئے اور مجموعی طورسے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 7628 ہوگئی۔ اس دوران بائیس مریضوں کی موت سے اس انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 323 ہوگئی ہے۔
ریاست کے محکمہ صحت کی طرف سے آج شام یہ اطلاع دی گئی۔
ملک کی معاشی راجدھانی ممبئی کا برا حال ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 281 نئے معاملوں کے ساتھ ہی مجموعی طور سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 4870 ہوگئی ہے جبکہ اس دوران بارہ اور لوگوں کی موت ہوگئی جس کے بعد مجموعی طور سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 191 ہوگئی۔
ملک میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ متاثرین ہیں اور سب سے زیادہ موتیں بھی اسی ریاست میں ہوئی ہیں۔
مہاراشٹر میں فکر کی بات یہ ہے کہ یہاں متاثروں میں مرنے والوں کا فیصد ملک کے دیگر ریاستوں کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے۔اعدادوشمار کے مطابق ملک میں وائرس سے مرنے والوں کا فیصد 3.16 ہے جبکہ مہاراشٹر میں 4.42 فیصدہے۔