مہاراشٹر میں اے ٹی ایس کے 15 مقامات پر چھاپے،سیمی کے سابقہ کارکنان گرفتار

نئی دہلی:2/جون۔( ایجنسی)مہاراشٹرا انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے دہشت گردی سے متعلق ایک بڑے معاملے میں ریاست کے مختلف حصوں میں 15 مقامات پر چھاپے مارے۔ اے ٹی ایس ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی ممبئی، ٹھانے، بھیونڈی اور پڈگھا سمیت کئی علاقوں میں جاری ہے۔ اس مہم کا بنیادی مقصد ممنوعہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی) سے وابستہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرنا اور ان کی سرگرمیوں کو بے نقاب کرنا ہے۔

سب سے اہم چھاپہ ٹھانے کے پڈگھا علاقے میں ثاقب ناچن کے گھر پر مارا گیا۔ ثاقب ناچن، جو پہلے سیمی کا عہدیدار رہ چکا ہے، 2002-2003 میں ممبئی سینٹرل ریلوے اسٹیشن، ویلے پارلے اور ملنڈ بم دھماکوں کے مقدمات میں سزا کاٹ چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق، 2017 میں سزا مکمل ہونے کے بعد ثاقب ایک بار پھر مبینہ طور پر شدت پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ہو گیا، جس کے بعد اے ٹی ایس نے اس پر کڑی نظر رکھنا شروع کر دی۔

مقامی پولیس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیاں بھی اس آپریشن میں اے ٹی ایس کی معاونت کر رہی ہیں۔ اے ٹی ایس نے فی الحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں جلد ہی مزید انکشافات ہو سکتے ہیں۔ اس کارروائی کے بعد ممبئی اور آس پاس کے علاقوں میں سکیورٹی کے حوالے سے چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading