بند کمرے میں پولس کانسٹیبل شوہر کو دوسری عورت کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے بیوی نےپکڑ لیا اور پھر ،،،،

کانپور، اترپردیش میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو بند کمرے میں دوسری عورت کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اس کے بعد اس نے اپنے شوہر کو زبردست مارپیٹ کی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ بیوی نے شوہر پر دوسری شادی کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔

اس نے یہ بھی کہا کہ اس کا شوہر، ایک کانسٹیبل ہے مگر ایک بوگس سب انسپکٹر کے طور پر گزشتہ ایک سال سے رقم جمع کر رہا تھا۔ نوبست مچاریا کے رہنے والی وجیہ راجے یادو پولیس کانسٹیبل راجیو یادو کی بیوی ہیں۔

راجیو یادو ایک فلیٹ میں ایک خاتون کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے پکڑا گیا، جس کے بعد میاں بیوی کے درمیان ایک گھنٹہ طویل ہائی وولٹیج ڈرامہ ہوا۔ غصے میں آکر وجیہ راجے نے اپنے شوہر راجیو یادو کی پٹائی کی۔

ایڈیشنل ڈی سی پی ساؤتھ منیش سونکر کا کہنا ہے کہ بیوی نے کانسٹیبل شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ متاثرہ نے بتایا کہ اس کے شوہر کا ایک دوسری خاتون سے بھی ایک بچہ ہے۔ اس کے علاوہ شوہر پر جعلی شناختی کارڈ بنانے اور تاوان وصول کرنے کا بھی الزام ہے۔ فی الحال پورا معاملہ اے سی پی گووند نگر کو سونپ دیا گیا ہے۔