مہاراشٹر سیاسی گہما گہمی پر دیو گوڑا کا بڑا بیان ’’سیاست میں کوئی کسی کا مستقل دوست یا دشمن نہیں‘‘

كلبرگی: سابق وزیر اعظم اور جنتا دل سیکولر کے سربراہ ایچ ڈی دیوگوڑا نے مہاراشٹر میں بدلتے ہوئے سیاسی واقعات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ سیاست میں کوئی کسی کا مستقل دوست یا دشمن نہیں ہوتا اور وقت کے مطابق حالات بدلتے رہتے ہیں۔

دیوگوڑا نے یہاں صحافیوں سے کہا’’ایک وقت تھا جب بالا صاحب ٹھاکرے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو مہاراشٹر میں نشستیں دی تھیں۔ لال کرشن اڈوانی اور اٹل بہاری واجپئی نے بالا صاحب کے گھر جا کر سیٹوں کیلئے درخواست کی تھی۔ بی جے پی آج اسے فراموش کر گئی اور خود غرضی کی سیاست کی راہ پر چل رہی ہے، تو ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی کو سبق سکھانے کی ٹھانی۔اب وقت آ گیا ہے کہ کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) بی جے پی کو سبق سکھائیں‘‘۔


سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سیاست میں وقت کے مطابق حالات بدلتے رہتے ہیں۔ ایک وقت ایسا بھی تھا جب جن سنگھ اور جنتا پارٹی کی قیادت میں تمام سیاسی پارٹیاں اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے خلاف متحد ہو گئے تھے اور انہیں ہرا دیا تھا۔ اب ایک بار پھر حالات بدلے ہیں اور فرقہ پرست بی جے پی کو شکست دینے کے لئے تمام سیاسی پارٹیاں اس کے خلاف ہو گئی ہیں۔ کانگریس کو شیو سینا کو حمایت دینی چاہیے، پانچ سال تک اسے پریشان نہیں کیا جانا چاہیے، تبھی لوگ ان پر یقین کر سکیں گے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading