ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین 10 لاکھ 36 ہزار، شفایابی کی شرح 63 فیصدسے زائد

ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین 10 لاکھ 36 ہزار، شفایابی کی شرح 63 فیصدسے زائد

نئی دہلی، 17 جولائی (یو این آئی) ملک بھر میں وبائی مرض کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے متاثرین کی تعداد جمعہ کی رات کو 10 لاکھ 36 ہزار سے تجاوز کر گئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کی شفایابی کی شرح 63 فیصد سے زیادہ ہوچکی ہے، یعنی اب تک 6.51 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے نجات پا چکے ہیں۔

آج ملک میں مریضوں کی شفایابی کی شرح بڑھ کر 63.35 فیصد ہوگئی ۔ جمعرات کے روز متاثرہ مریضوں کی شفایابی کی شرح 63.29 فیصد تھی، جبکہ گزشتہ ایک ہفتے میں مریضوں کی شفایابی کی شرح میں تین فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

کووڈ 19 انڈیا ڈاٹ اوآر جی کے اعداد و شمار کے مطابق آج رات تک ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد10،36،461 ہوگئی ہے۔ اب تک ملک میں مجموعی طور پر 6،51،274 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا کی وجہ سے 26،267 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس وقت ملک میں 3،58،528 متاثرین مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزي وزارت نے آج کہا کہ بڑی تعداد میں لوگوں کے کورونا انفیکشن سے صحتیاب ہونے کے علاوہ خوشخبری یہ ہے کہ ملک میں بہت کم لوگ اس وائرس کی وجہ سے شدید بیمار ہیں۔ ملک میں صرف 0.35 فیصد کورونا سے متاثرہ مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔ ان کے علاوہ آئی سی یو میں 1.94 فیصد مریض داخل ہیں اور 2.81 فیصد مریض آکسیجن پر ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے کل 3،32،756 مریض زیر نگرانی ہیں جبکہ اب تک مجموعی طور پر 6،35757 افراد اس وائرس کی زد سے نجات پا چکے ہیں۔

کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے ملک بھر میں 1،383 کووڈ اسپتال، 3،107 کووڈ صحت مراکز اور 10،382 کووڈ کیئر سنٹر موجود ہیں۔ ان سب کے پاس 46،673 آئی سی یو بیڈ ہیں، اور کل 21،848 وینٹی لیٹر ہیں۔

 

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading