مہاراشٹراسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کے ادبی جریدہ’امکان‘ کے خصوصی شمارہ کی رسم اجراء

ممبئی :مہاراشٹراسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی اردو زبان و ادب کیلئے مسلسل سرگرم ہے۔ اکادمی کی جانب سے شائع ہونے والے علمی و ادبی جریدے سہ ماہی امکان کا تازہ شمارہ” افسانوں میں ممبئی "منظر عام پر آیا۔ اس خصوصی شمارہ کا افتتاح وزیربرائے اقلیتی ترقیات وصدر اردو اکادمی ڈاکٹر جتیندر اوہاڑ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔یہ شمارہ شہر ممبئی کی تاریخ اور افسانوں پر مشتمل ہے ،عروس البلادکی تاریخی معلومات کے ساتھ ساتھ اردو کے نامور مصنفین کے افسانوں اور کہانیوں کا مجموعہ ہے۔

مہاراشٹر اسٹیٹ اردو اکادمی نے ادبی ذوق کی تسکین کےلیے امکان میںموضوعات کو لے کر گاہے بگاہے تبدیلی کرتی رہی ہے۔ اس شمارےمیں کرشن چندر، اوپیندر ناتھ اشک، خواجہ احمد عباس،قدرت اللہ شہاب، مہندر ناتھ اور ساجد رشید سمیت کئی اہم افسانہ نگاروں کے افسانے شامل ہیں۔اردو میں مختلف موضوعات پر تحقیق کرنے والے طلبہ و اساتذہ کیلئے یہ خصوصی شمارہ کارگر ثابت ہوگا۔تصویر میں صدر اردو اکادمی جتیندر اوہاڑ اور سپرنٹنڈنٹ شعیب ہاشمی دیکھے جاسکتے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading